حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب خصال سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
خَمسُ خِصالٍ مَن لَم تَکُن فیهِ خَصلَةٌ مِنها فَلَیسَ فیهِ کَثیرُ مُستَمتِعٍ، أوَّلُهَا : الوَفاءُ؛ وَ الثّانِیَةُ : التَّدبیرُ؛ وَ الثّالِثَةُ : الحَیاءُ؛ وَ الرّابِعَةُ : حُسنُ الخُلُقِ؛ وَ الخامِسَةُ ـ و هِیَ تَجمَعُ هذِهِ الخصِالَ ـ : الحُرِّیَّةُ.
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
پانچ صفات خصلتیں ایسی ہیں کہ ان میں سے ایک بھی اگر کسی میں نہ پائی جاتی ہو تو وہ کسی کام کا نہیں۔ وہ پانچ صفات یہ ہیں:
وفا، دور اندیشی، حیا، خوش اخلاقی، آزادی(حریت)۔ اور یہ آخری صفت بقیہ تمام پانچ کے لیے جامع ہے۔
خصال: ص ۲۸۴، ح ۳۳